رجب طیب اردوان مقبوضہ بیت المقدس کا مقدمہ لڑنے پاپ فرانسس کے پاس پہنچ گئے
ترک صدر فلسطینی مسلمانوں کیلئے ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے، مقبوضہ بیت المقدس کا مقدمہ لے کر عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپ فرانسس کے پاس ویٹی کن سٹی پہنچ گئے،، ترک صدر پاپ فرانسس سے ملاقات میں امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے،، گزشتہ انسٹھ سال کے دوران کسی بھی ترک صدر کی جانب سے ویٹی کن کا یہ پہلا دورہ ہے، اس سے قبل دو ہزار چودہ میں پاپ فرانسس نے ترکی کا دورہ کیا تھا،، اس دورے کے دوران دونوں رہنماﺅں نے پچاس منٹ طویل پرائیویٹ ملاقات بھی کی تھی، ترک صدر کی آمد کے پیش نظر روم میں سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے شہر میں ہر قسم کے مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے