جنوبی کورین عدالت نے سام سنگ کمپنی کے مالک لی جے یونگ کو رہا کردیا
جنوبی کورین دارالحکومت سیﺅل کی ہائی کورٹ نے سام سنگ کمپنی کے مالک کی جیل سے رہائی کا حکم دے دیا، لی جے یونگ کو گزشتہ سال فروری میں نچلی عدالت نے کرپشن کے الزامات پر پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی،، ہائی کورٹ نے ان کی سزا بھی ختم کردی ہے،، لی جے یونگ پر الزام تھا کہ انہوں نے سابق صدر "پارک گیون ہے" کو پانچ اعشاریہ دو ملین یورو کی رشوت دی تھی،، امید کی جا رہی ہے کہ جیل سے رہائی کے بعد وہ بہت جلدکمپنی کا کنٹرول سنبھال لیں گے،، ان کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے قید کے دوران کتابیں پڑھ کر وقت گزارا ۔