بھارتی مظالم پر عالمی برادری کو خاموشی ختم کرنا ہوگی۔ شاہ محمود قریشی
وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ ملک میں غریب عوام کے لئے صحت کارڈزمتعارف کراناتحریک انصاف کی قیادت کاایک کارنامہ ہے انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صحت بیمہ سکیم سے ملک کے کسی بھی علاقے کے کم آمدنی والے افرادیکساں فوائدحاصل کرسکتے ہیں۔وزیراطلاعات نے سابق حکومت پراورنج لائن ٹرین جیسے بڑے منصوبوں پربے جااخراجات کرنے پرسخت تنقیدکی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجود حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دورمیں بڑے پیمانے پر لئے گئے قرضوں کے باعث بھاری سودکابوجھ برداشت کررہی ہے۔