سردی کا راج برقرار، ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان
ملک بھر میں سردی کا راج برقرار ہے۔ بلتستان ریجن اور بٹگرام کی تحصیل میں وقفہ وقفہ سے برفباری ہوئی ۔ پنجاب دھند کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب، بالائی سندھ میں کہیں کہیں بارش جبکہ سوات اور ملحقہ علاقوں کوئٹہ، ہزارہ ڈویژن، مری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں سردی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔بلتستان ریجن میں گزشتہ رات برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ تحصیل آلائی کے پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ وزیراعلی خیبرپختوانخوہ کے نوٹس کے باوجود بالائی علاقوں کی سڑکیں تاحال بحال نہ ہو سکی ۔ برفباری سے سڑکوں کی بندش مقامی افراد بائیس دنوں سے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ پنجاب کے علاقوں ظفروال ، شکر گڑھ ،نارروال ،پسرور اور دنیاپور سمیت مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی