راولپنڈی ٹیسٹ : بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد: قومی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لئے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ جمعہ کو شروع ہو گا۔ جی این این کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی،بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم قطرایئرویزکی پروازکیوآر614پراسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی،پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کل پنڈی سٹیڈیم میں ہو گی ،پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی ،کل دونوں کپتان پریس کانفرنس کریں گے پہلا ٹیسٹ جمعہ کو شروع ہو گا۔