آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم خشک اور سردرہے گا۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ ترحصوںمیں موسم خشک اور سردرہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع ابرآلوداورسخت سردرہنے کاامکان ہے۔پنجا ب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھندچھائی رہے گی۔بدھ کی صبح اسلام آباد، گلگت اورمظفرآبادمیں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ،لاہور میں6،کراچی میں17،پشاور5،کوئٹہ منفی1اورمری منفی2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔