جاپان میں ریٹائرمنٹ کی عمر 70برس کرنے کا فیصلہ،کابینہ نے منظوری دیدی
جاپانی وزیراعظم شی نی ژوبے کی کابینہ نے ملک میں ریٹائرمنٹ کی عمر ستر برس کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس اقدام کی وجہ جاپان میں ملازمت کے وافر مواقع موجود ہونے کے باوجودافرادی قوت کی قلت ہے۔نئے قانون میں اداروں کو مختلف آپشن دینے کی تجویز شامل ہے، جن میں ریٹائر منٹ کی عمر بڑھانا یا حتمی عمر کا خاتمہ یا ریٹائرمنٹ کی عمر کے بعد بھی کام کرتے رہنے کی اجازت دیناشامل ہے۔ جاپان میں شرح پیدائش کم ہے اور ڈھلتی عمر کے افراد کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ حکومت کی خواہش ہے کہ نئے مسودہ قانون کی رواں پارلیمانی سیشن کے دوران منظوری حاصل کر لی جائے۔