پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کی تاریخ پر تحفظات کا اظہار
پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کی تاریخ پر تحفظات کا اظہار لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن جون کے پہلے ہفتے میں جب کہ پنجاب حکومت 22 اگست کوبلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے، ہم بلدیاتی الیکشن تین مراحل میں براہ راست کرانا چاہتےہیں اور جون میں شدید گرمی کےباعث انتخابی عمل مشکل ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن شو آف ہینڈ زکے لیے تیار نہیں ہوتی تو اپنے انجام کے لیے تیار رہے۔ معاون خصوصی کا کہناتھاکہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپورانداز میں منایا جائےگا۔