یوم یکجہتی کشمیر پر گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام

چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کا سفیر ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پوری قوم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کا سفیر ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں۔آر ایس ایس کا سر غنہ نریندر مودی پچانوے ہزار سے زائد کشمیریوں کا قاتل ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام آج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔فخر ہے کہ ہمیشہ سے کشمیر یوں کے حقوق کی جنگ لڑتا رہا ہوں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں ہے کہ پوری قوم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔نہتے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستان کشمیر اور کشمیر پاکستان کے بغیر نامکمل ہے