اپوزیشن نے قانون ہاتھ میں لیا تو وہ سلوک کروں گا کہ تاریخ یاد رکھے گی: شیخ رشید
راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم احتجاج کرےگی تو کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کریں گے لیکن قانون ہاتھ میں لیا تو وہ سلوک کروں گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔ راولپنڈی میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے ہردم تیار ہیں، عمران خان کی پوری جدوجہد ملک کو مسائل سےنکالنےکی ہے۔ وزیر داخلہ نے اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا یہ سینیٹ الیکشن لڑیں گے اور استعفے نہیں دیں گے، جن اسمبلی ارکان پر فضل الرحمان نے لعنت بھیجی، انہی سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ مانگنے جائیں گے۔