امریکہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ, ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں پائلٹ ہلاک
امریکہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث اس میں سوار تینوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا اور ریاست ایڈاہو میں گر تباہ ہو گیا۔ مقامی حکام نے بتایا ہے کہ بلیک ہاک قسم کا یہ ہیلی کاپٹر ریاست کے صدر مقام بائیوسی کے قریب واقع لکی پیک میں گرا ہے۔امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ کا پتہ لگا لیا ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں پائلٹ مارے گئے ہیں۔فوجی حکام نے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کے حوالے سے کچھ کہنے سے گریز کیا تاہم کہا ہے کہ وہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔