پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا جس کا مقصد بھارتی فوج کے مظالم کا شکار کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی اور اس بات کا عزم ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے حق خود اداریت کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔ملک بھر میں جلسے جلوسوں میں کشمیریوں کا آخری دم تک ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ، حق خود ارادیت کے حصول کے لیے عشروں سے ڈٹے کشمیریوں کی جرأت و استقامت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ہر سال کی طرح اس بار بھی پانچ فروری کو پاکستان، آزاد کشمیر اور کنٹرول لائن کے اس پار یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جذبے اور عزم سے منایا گیا۔ پانچ فروری کا آغاز ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اور کشمیر پر غیر قانونی و غیر انسانی بھارتی قبضے کے خلاف جد وجہد کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر کشمیری شہدا کے لیے خصوص دعاؤں کے ساتھ ہوا۔