کوئٹہ: ڈی سی آفس کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق, متعدد زخمی
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث ارد گرد کی عمارتوں اور متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔