کوئٹہ گلیڈی ایٹڑ نے پشاور زلمی کو 185 رنز کا ہدف دیا

پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا نمائشی میچ آج کوئٹہ کے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہے۔ ٹیم یلو کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ ٹیم پرپل کی قیادت سرفراز احمد کے ذمہ ہے۔ نمائشی میچ کے لیے خصوصی پچ تیار کی گئی ہے، شائقین کی سہولت کے لیے سٹینڈز میں عارضی نشستیں بھی لگائی گئی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پلئینگ الیون میں سرفراز احمد، احسن علی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد نواز، ایمل خان، نسیم شاہ، محمد حسنین، عمید آصف، عبدالواحد بنگلزئی شامل ہیں۔ جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم، محمد حارث، صائم ایوب، حسیب اللہ، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سلمان ارشاد ٹیم کا حصہ ہے۔