ہماری فوج ہمارا فخر ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے دہشتگردی سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری فوج اور ادارے ہمارا فخر ہے اور امید ہے کہ اس کی مدد سے دہشتگردی پر دوبارہ قابو پالیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے کئی خوفناک روپ دیکھے ہیں۔ ماضی میں یہ پاکستان فوج پولیس اور اداروں کی کاوشیں تھیں جس کی وج سے اس بلا اور عفریت سے جان چھڑا پائے۔ پی ٹی آْئی رہنما نے جب سے عمران خان کی حکومت گئی ہے اس کی سیاسی ہینڈلنگ نہیں ہو رہی۔ موجودہ حکومت کو دہشتگردی سے نمٹنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری فوج اور ادارے ہمارے لیے قابل فخر ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کشمیری بھائیوں سے درخواست ہے اپنے پاکستانی بھائیوں کے انسانی حقوق کیلئے اظہار یکجہتی کریں، ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں ۔۔ دہشت گردی پر بیان pic.twitter.com/5OoB4wHj3a
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 5, 2023