ہمارے معاشرے میں تقسیم در تقسیم پیدا ہوئی جو افسوسناک ہے،وزیر اعظم

مظفرآباد: وزیراعظم شہبازشریف کاآزادکشمیر کی قانون سازاسمبلی سے خطاب میں کہا کہ جب کسی قوم میں اتفا ق و اتحاد پیدا ہوتا تو وہ اپنے اہداف آسانی سے حاصل کرتے ہیں- باغی ٹی وی : خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے،مجھے فخر ہے میں آج وہاں کھڑا ہوں جہاں قائد اعظم نے یہ الفاظ ادا کئے تھے- وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں تقسیم در تقسیم پیدا ہوئی جو افسوسناک ہے، جب کسی قوم میں اتفا ق و اتحاد پیدا ہوتا تو وہ اپنے اہداف آسانی سے حاصل کرتے ہیں،کشمیر کے اندر 75سال سے لاکھوں مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے،مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کااسپیشل اسٹیٹس تبدیل کیا،بظاہر لگ رہاہے کہ کشمیر کامسئلہ دب گیا ہے- انہوں نے کہا کہ مذہبی بنیادوں پرعالمی طاقتوں نے سوڈان کو تقسیم کیا،پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کوسپورٹ کیا،کشمیر کی وادی بے گناہ مسلمانوں کے خون سے رنگ گئی ہے،پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے کشمیریوں بھائیوں کو یادرکھ