پی ایس ایل نمائیشی میچ کوئٹہ نے پشاور کو 3 رنز سے شکست دے دی

نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو 185 رنز کا ہدف دیا۔ 185 رنز کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی ، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 18 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان پر 184 رنز بنائے ، افتخاراحمد نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ کوئٹہ کے افتخار 94 اور خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔