امریکا میں کئی دہائیوں بعد ریکارڈ شدت کی سردی

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اس وقت شدید ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ روس، کینیڈا اور برطانیہ میں بھی زبردست برف باری ہو رہی ہے۔ امریکا میں تیز رفتار ہواؤں نے سردی میں مزید اضافہ کر دیا ہے، نیو ہیمپشائر میں درجہ حرارت صفر سے بہت نیچے چلا گیا ہے۔ جمعہ کے روز یہاں درجہ حرارت مائنس 103 ڈگری فارن ہائٹ تک پہنچ گیا۔