محکمہ زراعت پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ گندم کے کاشتکار ضرورت سے زیادہ آبپاشی نہ کریں تاکہ فصل گرنے سے محفوظ رہے۔ زیادہ آبپاشی نہ صرف پانی کے ضیاع کا سبب بنتی ہے بلکہ یہ زمین اور فصل کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پانی میں کمی بیشی ہمارے ملکی آبی وسائل کو کافی متاثر کررہی ہے۔ جس کا براہ راست اثر پیداوار میں کمی کی صورت میں نکلتا ہے۔ دور حاضر میں پانی کی ضرورت کے پیش نظر جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کے استعمال سے پانی کی بچت ہوسکتی ہے۔
گندم کے کاشتکار ضرورت سے زیادہ آبپاشی نہ کریں: محکمہ زراعت کی ہدایت
Jan 05, 2017 | 08:38