اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا
اسلام آباد راولپنڈی اور گردونواح میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ کے پی میں لوئردیر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ میں دولت پوراورقاضی احمد میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے سردی بڑھ گئی۔ دیامر کے بالائی مقامات پربرفباری کا سلسلہ ایک بار پھرشروع ہوگیا۔ مری،گلیات میں برفباری سے موسم دلفریب ہوگیا۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا۔ شدید برفباری کے بعد کاغان سے آگے ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند ہے۔ سوات اور چترال کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری تیسرے روز بھی جاری ہے۔ چترال میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ رابطہ سڑکوں کی بندش سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ چترال میں بارش اور برفبار کے باعث لواری ٹاپ تیسرے روز بھی بند ہے۔