کالج سٹوڈنٹس سے متعلق ہارر فلم"دی بائے بائے مین" رواں ماہ سینیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی
ہدایت کار سٹیسی ٹائٹل کی اس فلم کی کہانی تین دوستوں سے متعلق ہے جو یونیورسٹی کے پرانے آسیب زدہ کوارٹر میں جاتے ہیں،اس بوسیدہ گھر میں ان کا سامنا بدروحوں سے ہوتا ہے،جس سے ان پر خوف کے سائے چھا جاتے ہیں،ہارر فلم میں کی نمایاں کاسٹ میں ڈگلس سمتھ، لوشیان لاوس کاؤنٹ، کریسیڈا بونز، ڈگ جونز ، مائیکل ٹرکو اور فائی ڈوناوے شامل ہیں۔خوٖف اور سنسنی سے بھرپور فلم" دی بائے بائے مین" تیرہ جنوری کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔