عمران خان عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں:دانیا عزیز
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا موقف اخباری تراشوں سے آگے نہیں بڑھ سکا ۔عمران خان نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کے سربراہ کو فارغ کیا۔۔ نعیم بخاری نے کہا کہ اگروہ اخباری تراشے استعمال کریں تو ان کا لائسنس منسوخ کردیا جائے۔ دانیال عزیز نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا ءنے تسلیم کیا کہ جو انھوں نے جوپیش کیا ہے وہ مذاق ہے۔التوفیق کیس سے متعلق سوال پرنعیم بخاری کے پاس جواب نہیں تھا۔ نعیم بخاری نے لند ن فلیٹس سے متعلق برطانوی اخبارکی خبرپیش کی۔عدالت بار بار کہہ رہی ہے کہ ثبوت پیش کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیس کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ن لیگ کا موقف درست ثابت ہورہا ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں۔ نعیم بخاری نے تسلیم کیا کہ ان کا موقف کمزور ہے۔