تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنا لیے
سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز ایک سو چھبیس رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی، یونس خان نے چونسٹھ اور اظہر علی نے اٹھاون رنز کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا تاہم ایک سو باون رنز کے مجموعی اسکور پر اظہرعلی اکہتر رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئےپاکستان کی بیٹنگ لائن آسٹریلوی باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی چلی گئیں، کپتان مصباح الحق بھی اسکور میں نمایاں اضافہ کیے بغیر ایک سو اٹھتہر کے مجموعی اسکور پر صرف اٹھارہ رنز بنا کر چلتے بنے نئے آنے والے بیٹسمین اسدشفیق بھی تو چل میں آیا کی پالیسی کے تحت چار رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، سرفراز احمد اٹھارہ، محمد عامر چار اور وہاب ریاض آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئےتیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکہتر رنز بنا لیے، یونس خان ایک سو چھتیس اوریاسر شاہ پانچ ونز بنا کر کریز پر موجود ہیں، پاکستان کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز پانچ سو اڑتیس رنز کے جواب میں فالو سے بچنے کے لیے مزید اڑسٹھ رنز درکار ہیں۔