2016'ناسا کی خوب صورت ترین تصاویر میں دبئی اور جھیل ناصر شامل
امریکی خلائی ایجنسی "ناسا" نے 16 تصاویر کا انتخاب کیا ہے جن کو 2016 کے دوران اس کے خلائی اسٹیشن سے کیمروں کے عدسوں میں محفوظ کی جانے والی لاکھوں تصاویر میں خوب صورت ترین قرار دیا گیا ہے۔منتخب تصاویر کے مجموعے میں دبئی اور متحدہ عرب امارات کے کچھ حصوں اور مصر کے مناظر پر مشتمل دو تصاویر بھی شامل ہیں۔11مارچ 2016 کی رات لی جانے والی تصویر میں دبئی اپنی جگمگاتی روشنیوں کے سبب دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ دوسری تصویر میں جو 21 جون 2016 کو لی گئی ، جنوبی مصر میں واقع جھیل ناصر صحرا کے درمیان سبز رنگ میں ظاہر ہو رہی ہے۔ اسوان شہر کے نزدیک واقع یہ جھیل دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل ہے۔ان کے علاوہ بقیہ تصاویر میں دنیا بھر کے مختلف مقامات شامل ہیں جو کائناتی مظھر اور قدرتی آثار کی عکاسی کر رہے ہیں۔ ان مقامات کی تفصیل منسلک وڈیو میں موجود ہے۔