شریف خاندان کےپاس اپنی کرپشن کےدفاع میں کوئی جواب نہیں جھوٹ بول بول کران کی شکلیں بدلنا شروع ہوگئی ہیں یہ ثابت ہوگامریم نوازآف شورکمپنیوں کی مالک ہیں,عمران خان
بنی گالا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ نواز شریف صرف فیتے کاٹ رہے ہیں کیونکہ انکے پاس بے گناہی ثابت کرنے کے لیے کوئی جواب نہیں, یہ ثابت ہو گا کہ نواز شریف نے کرپشن کا پیسہ باہر بھیجا, کپتان نے کہا کہ کیس کے دوران طرح طرح کی کہانیاں سننے کو ملیں ، قطری شہزادے نے بھی درمیان میں چھلانگ لگا دی ، کیا پتہ اب نیا شہزادہ آجائے لیکن قطری شہزادہ عدالت آیا تو جھوٹ بولنے پر جیل جائے گا,کپتان کا کہنا تھاتمام ادارے وزیراعظم کی کرپشن بچانے میں لگے ہیں، وزرا کام کرنے کی بجائے طوطوں کی طرح بول رہے ہیں، انکی پریس کانفرنس کا مقصد عدالت پر اثرانداز ہونا نہیں بلکہ حکومتی وزراء کے پراپیگنڈے پر قوم کے سامنےاپنی پوزیشن واضح کرنا ہے,عمران خان نے کہا انکے وکلاء اگلی سماعت میں مریم نواز کی آف شور کمپنیز کی ملکیت ثابت کردیں گے, انکا کیس ہی یہ ہے فلیٹس خریدنے نواز شریف نے اپنے بچوں کو پاکستان سے رقم بھیجی,عمران خان نے پاناما کیس کی روزانہ سماعت پر عدالت عظمیٰ کے ساتھ اظہار تشکر بھی کیا