موجودہ حکومت نےدہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کردیکھا آپریشن ضرب عضب نےدہشت گردوں کی کمرتوڑدی مشترکہ کوششوں سےملک کوامن کاگہوارہ بنائیں گے,وزیراعظم نوازشریف
اسلام آباد میں بین الاقوامی ادبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی ملک میں عدم برداشت اور دہشتگردی کا سبب بنتی ہے،ہزاروں افراد دہشت گردی کا ایندھن بنے،آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، وطن عزیز کودہشت گردی سےپاک کر کے دم لیں گے،انہوں نےکہاکہ موجودہ حکومت نے دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا،اب آپریشن ضرب قلم کی بھی شدید ضرورت ہے،کیونکہ اہل قلم قوم کے دل، روح اور دماغ کا درجہ رکھتے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم نے علامہ اقبال کے خواب کو تعبیر دے کر تاریخ بدل ڈالی، علامہ اقبال کی شاعری نے دنیا بھر کے لوگوں کو خودی کا درس دیا اور اس خطے کی کئی قوموں نے علامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بنایا، جبکہ کئی قوموں نے علامہ اقبال کی شاعری سےانقلاب پیداکیے، شعر و ادب کے فلسفے کم ہونےلگیں تو معاشرے فتنوں کا شکار ہوجاتے ہیں، اس موقع پر وزیراعظم نے قومی ورثہ و ادبی ڈویژن کیلئے پچاس کروڑ روپے فنڈز کا اعلان بھی کیا