آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی قیادت کو کرارا جواب دے دیا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی قیادت کو کرارا جواب دے دیا,ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے، اور مستقبل میں بھی ایسے کسی ممکنہ امکان کو رد کیا ہے, جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے، وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی,لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر گزشتہ کچھ عرصے سے کشیدہ صورتحال رہی, حالیہ دنوں میں کشیدگی میں کمی آئی ہے جسے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات دے کر دوبارہ بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے, بھارت کے نئے آرمی چیف بپن روات نے یکم جنوری کو چارج سنبھالنے کے بعد اپنے انٹرویو میں خود ساختہ سرجیکل سٹرائیک کے گن گائے تھے اور مستقبل میں بھی ایسے ایڈونچر کا عندیہ دیا تھا جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دندان شکن جواب دیا ہے, واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال انتیس ستمبر کو سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا جس کا آج تک ڈھول تو پیٹا جا رہا ہے لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا