شیخ رشید کا سپریم کورٹ میں شہبازشریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تقرری چیلنج کرنے کا فیصلہ
ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے شہبازشریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے تقرری کو چیلنج کرنے کے لئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے لئے عدالت سے رجوع کرینگے۔