کراچی: اورنگی ٹاؤن میں اسکول وین میں آگ لگنے سے متعدد بچے جھلس کر زخمی
اورنگی ٹاؤن میں قطر اسپتال کے نزدیک پیش آیا، جہاں نامعلوم وجوہات کی بناپر وین میں آگ لگ گئی۔جس کے نتیجے میں تین بچے جھلس گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور جھلسے بچوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا جبکہ فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے وین پر لگی آگ پر قابو پایا۔بچوں کی عمریں سات سے دس سال کے درمیان بتائی گئیں ہیں پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں میں حارث، علی جان، عباد اور ایمان شامل ہیں ۔انچارج برنس وارڈ کے مطابق چھ بچے سول اسپتال کے برنس وارڈ لائے گئے تھے جن میں سے چار بچے معمولی زخمی تھے جنہیں فوری طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا تاہم دو بچے زیادہ زخمی ہیں جنہیں داخل اسپتال کرلیا گیا ہے داخل.دونوں بچوں کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سلنڈر کا دھماکا نہیں تھا کیوں کہ وین میں سلنڈر ٹھیک حالت میں موجود ہے، اندازہ ہے کہ گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔