خواجہ برادران کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا
نیب ٹیم نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار لیگی رہنما خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو احتساب عدالت پہنچا دیا۔ خواجہ برادران کو احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو نیب عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ خواجہ برادران کو گزشتہ بار 22 دسمبرکو پیش کیا گیا تھا۔ گزشتہ بار نیب پراسکیوٹر وارث علی جنجوعہ کی جانب سے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔