تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے قیادت ہی کسی ملک کو اوپر لے کر جاتی ہے، سندھ کے سرکاری سکولوں پر وڈیروں کا قبضہ ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑ اکام ہے، سوچتا رہتا ہوں کہ قومیں کیسے بنتی ہیں، کیسے ترقی یافتہ معاشرے بنتے ہیں، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا عالمی برادری میں با وقار قوم اور معاشرہ بننے کیلئے اخلاص کی ضرورت ہے، کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد تعلیم پر ہے، تعلیم کے سیکٹر کو پاکستان میں شدید نظرانداز کیے جانے پر مایوسی ہے، قیادت ہی کسی ملک کو اوپر لے کر جاتی ہے۔