امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب کا دورہ کریںگے
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک ہفتے کیلئے مشرق وسطیٰ کا دورہ کریںگے،جس کا آغاز منگل کو ہوگا۔ وہ سعودی عرب ، قطر اور امارات پہنچیں گے۔ محکمہ خارجہ نے توجہ دلائی کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ یہ ان کا تاریخی فرض ہے اور امریکی سلامتی کیلئے سعودی عر ب اہم ملک ہے۔ امریکی صدر سعودی عرب کیساتھ مضبوط تعلقات برقرار رکھنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔