العزیزیہ ریفرنس:نواز شریف کی سزامعطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست پر سماعت کے لئے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا، 7 جنوری پیر کو ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق ڈویثرن بنچ میں شامل ہے۔ یاد رہے نواز شریف نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت سے 7 سال سزا کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، سابق وزیراعظم نے بریت کے ساتھ ساتھ سزا معطل کرنے کی بھی درخواست کی۔