پاکستان صرف ’ذوالفقار علی بھٹو کے آئین‘ کے مطابق ہی چلے گا: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں آئین کی بالادستی کی بات کرنے والوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے مگر پاکستان صرف ’ذوالفقار علی بھٹو کے آئین‘ کے مطابق ہی چلے گا۔ لاہور ہائی کورٹ بار میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔ احتساب کے نام پر محض اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا بھی احتساب ہوناچاہیے۔