شیخ رشید نے جس سے بھی پیسے لیے واپس نہیں کیے، پنڈی کے شیطان ،جہلم کے ڈبو اور مراد سعید کے بیانات نکالیں اور ہمارے بھی سنیں: رانا ثناء اللہ
اسلا م آباد:سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کے پاس دو ارب روپے کی جائیداد ہے ، اس کے ثبوت حاصل کرلیے ہیں، شیخ رشید نے لوگوں کے پیسے دینے ہیں، لوگ ان سے رابطہ کررہے ہیں کہ وہ شیخ رشید سے متعلق بیان حلفی دینے کو تیار ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ اور مشاہداللہ خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید نوازشریف کے ووٹ پر منتخب ہوئے، 6مرتبہ وزیر رہے، شیخ رشید نے دو سیٹوں پر الیکشن لڑا اور کہتے رہے ہیں کہ یہ نوازشریف کی امانت ہیں، جو سیٹ چھوڑی اس پر بھتیجے کو لڑایا جسے بدترین شکست ہوئی، اس بار پھر بھتیجے کو الیکشن لڑایاجو بمشکل چند سو ووٹوں سے جیتا۔سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے وفاقی حکومت کو سخت نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ریلیف دینا ہے تو اس کا بھی طریقہ نہیں آتا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اپوزیشن کی باتیں سچ ثابت ہو رہی ہیں اور وزیر اعظم کا حال یہ ہے کہ اپنی گفتگو پر بھی عبور نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کا جواب مل گیا ہے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ملاقات کرنے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے چیئرمین نیب سے ملاقات کا شیڈول بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی چاروں جماعتیں چیئرمین نیب سے ملاقات میں شامل ہوں گی۔پی ایم ایل (ن) کے رہنما نے کہا کہ ٹیکس گوشواروں میں، ان کے ٹیکس اور جائیداد میں بہت فرق ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ تمام دستاویزات آ گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ, برطانیہ اور گجرانوالہ سے لوگ فون کر کے شیخ رشید کی شکایات کر رہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا کہ شیخ رشید نے جس سے بھی پیسے لیے واپس نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1995 میں شیخ رشید نے اسحاق ڈار سے پانچ ہزار پاونڈز لیے تھے جو آج تک واپس نہیں کیے ہیں۔رانا ثنا اللہ رکن قومی اسمبلی نے ایک سوال پر کہا کہ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے میں ہمیں اس حد تک نہیں جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنڈی کے شیطان ،جہلم کے ڈبو اور مراد سعید کے بیانات نکالیں اور ہمارے بھی سنیں۔سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے دعوی کیا کہ ایسی زبان استعمال کرنے میں یہ پہل کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رہنما ں، ووٹرز اور سپورٹرز کے دباو میں انہیں ایسا ہی جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ایسا ماحول پیدا کیا ہے،