کشیدگی میں اضافہ، امریکی فوجی اڈے پر ایک اور حملہ
کینیا کے ساحلی شہر لامو میں فوجی اڈے پر حملہ ہوا۔ شدت پسند تنظیم الشہاب نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی تاہم اس حملے کے بعد ایران امریکا کشیدگی میں اضافے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے کا الزام بھی ایران پر عائد کیا جاسکتا ہے۔ ٹرمپ انتطامیہ اس حملے کو ایرانی جنرل کی ہلاکت کا ردعمل بھی قرار دے سکتی ہے۔ کینیا کے ساحلی شہر لامو میں فوجی بیس میں امریکا اور کینیا کے اہلکار موجود تھے۔ تاہم اس حملے میں ہلاکتوں کی اطلاعات اب تک نہیں آئیں، البتہ یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ حملے میں فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں