بیروت کی شاہراؤں پر قاسم سلیمانی کے تصویری پوسٹروں کی بھرمار
جمعہ کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فوج کی ایک فضائی کارروائی میں ہلاک ہونے والے ایرانی پاسداران انقلاب کی 'قدس فورس' کے سربرہراہ قاسم سلیمانی کے ساتھ بیروت میں اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔ بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کے بل بورڈز پر اس وقت سلیمانی کی تصاویر پرمبنی پوسٹرچھائے ہوئے ہیں۔جمعہ کے روز علی الصبح سلیمانی جیسے ہی شام سے بغداد پہنچے تو انہیں امریکا کے ایک ڈرون طیارے کی مدد سے بم باری کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس کارروائی میں عراق کی الحشد ملیشیا کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس اور کئی دوسرے ایرانی اور عراقی جنگجو ہلاک ہوگئےتھے۔