پاکستان کشمیریوں کی جدوجہدکی ہرممکن حمایت جاری رکھےگا، صدر پاکستان

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہدکی ہرممکن حمایت جاری رکھےگا۔ دنیا کو اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیئے عمل کرنا ہوگا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے نے یوم حق خود ارادیت کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال 5 جنوری کو، دنیا بھر کے کشمیری اس دن کو اقوام متحدہ کی طرف سے دی گئی ضمانت کی یاددہانی کے طور سے مناتے ہیں۔ یہ دن ایک آزاد اور غیرجانبدارانہ حق خود ارادیت کے لئے جموں و کشمیر کے عوام سے وابستگی کی یاد دلانے کے لیئے منایا جاتا ہے۔کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے ذریعہ حق خود ارادیت کی جدوجہد پر مستحکم ہیں