سانحہ مچھ کے خلاف ہزارہ برادری کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور صوبائی وزراء نے دھرنے پر بیٹھے افراد سے مذاکرات کئے۔ احتجاجی شرکاء نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کی یقین دہانی سے مطمئن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ مچھ کے خلاف ورثا کا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر تیسرے دن بھی دھرنا جاری ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشیدکےمظاہرین سےمذاکرات ناکام ہونے کے بعد مغربی بائی پاس بدستور بند ہے۔متاثرین نے وزیر اعظم عمران خان کے آنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان نہیں آتے دھرنا ختم نہیں کریں گے۔