انتشار کی سیاست کو عوام نے یکسر رد کر دیا، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انتشار کی سیاست کو عوام نے یکسر رد کر دیا، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انتشار کی سیاست کو عوام نے یکسر رد کر دیا، ملک کی ترقی کو روکنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی، پاکستان میں اففراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں، یہاں صرف خدمت کی سیاست ہی چلے گی، اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی ہمت ہے نہ حوصلہ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے، حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے، منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔