فلسطینی حکام کا غزہ میں سکول اور مساجد کو کھولنے کا فیصلہ
فلسطینی حکام نے غزہ میں کورونا وبا کی وجہ سے عا ئد کردہ پابندیوں میں دو ہفتے کے دوران نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں محکمہ اطلاعات کے انچارج سلامہ معروف نے بتایا کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران غزہ کی پٹی میں اسکول اور مساجد کو کھول دیا جائے گا۔القدس ریڈیو سے بات کرتے ہوئے سلامہ معروف نے بتایا کہ دو ہفتوں کے دوران ہم غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا پرقابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے جس کے بعد اسکول اور مساجد کو کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر غزہ کی پٹی میں کرونا ٹیسٹوں میں نئے آنے والے مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ روزانہ اوسطاً 2000 اور 2500 کے درمیان نئے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔