اسپیکر قومی اسمبلی سے اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی سے اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد بھی موجود۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا سی پیک میں گلگت بلتستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی گلگت بلتستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے جنہیں بروئے کار لا کر گلگت بلتستان کی ترقی میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے، اسپیکر اسد قیصر ماضی میں جی بی کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرکے عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر نے جی بی میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی نگرانی کے لیے سی پیک کمیٹی کی تشکیل کی تجویز بھی پیش کی۔