مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں تیز ہوگئیں۔
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں1860491ہو گئیں ،مصدقہ کیسز8کروڑ61لاکھ4ہزارسے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پرہے جہاںہلاکتیں362123 ،کیسز2کروڑ13لاکھ53ہزار ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاںہلاکتیں149886ہو گئیں ، کیسز1کروڑ3لاکھ57ہزارتک پہنچ گئے ۔روس میں 58988افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد32لاکھ60ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میں 196519افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ کیسز77لاکھ54ہزارسے بڑھ گئے ۔فرانس میں ہلاکتیں65415ہو گئیں ،کیسز26لاکھ59ہزار سے زائد ہو گئے ۔برطانیہ میں ہلاکتیں 75431ہو گئیں ،کیسز27لاکھ13ہزار سے تجاوز کر گئے ۔ترکی میں اموات21685تک پہنچ گئیں ،کیسز22لاکھ55ہزار607ہو گئیں ۔اٹلی میںاموات75608ہو گئیں،متاثرین کی تعداد21لاکھ66ہزار سے تجاوز کر گئی۔ دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 10 لاکھ 57 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے اور 2 کروڑ 31 لاکھ 87 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔