خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر چل بسا، شہید ڈاکٹرز کی تعداد 42 ہوگئی
پشاور : کورونا سے خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر صفدر علی شاہ شہید ہوگئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا سےشہید ڈاکٹرزکی تعداد 42 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے باعث ایک اور ڈاکٹر صفدر علی شاہ انتقال کر گئے ، پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈاکٹر صفدر علی شاہ کئی دنوں سے بیمار تھے اوران کا تعلق ضلع کرک سے تھا، صوبے میں کورونا سےشہید ڈاکٹرز کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔