پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر ، روس نے بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد : روس نے پاکستان کو کوروناویکسین فراہمی کی دوسری پیشکش کرتے ہوئے کوروناویکسین رجسٹریشن کی تفصیلات مانگ لیں اور کہا سپٹنک فائیو کوروناویکسین91.4فیصدموثرہے۔ تفصیلات کے مطابق کوروناویکسین کےحوالے سے اچھی خبروں کاسلسلہ جاری ہے ، روس نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہمی کی دوسری پیشکش کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ روسی ڈائریکٹ انوسمنٹ فنڈ نے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کے نام خط لکھا ، فیصل سلطان کوخط روسی سفارتخانے کے ذریعے موصول ہوا، خط میں روس نے سپٹنک فائیو ویکسین کی پاکستان میں رجسٹریشن میں اظہار دلچسپی کیا۔ ذرائع کے مطابق روس نے پاکستان سے کوروناویکسین رجسٹریشن کی تفصیلات مانگ لیں، خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کوروناویکسین کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور سپٹنک فائیوویکسین کےاولین بیچ کی ڈیمانڈ سےآگاہ کرے۔