تھرپارکر، غذائی کمی اور دیگر بیماریوں کے باعث مزید تین بچے انتقال کر گئے
تھرپارکر میں بچوں کی اموات نہ تھم سکیں۔ سول ہسپتال مٹھی میں غذا کی کمی اور مختلف بیماریوں کے باعث مزید تین بچے انتقال کرگئے ہیں۔ تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں غذائی کمی اور دیگر بیماریوں کے باعث مزید تین بچے اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ رواں ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد ستاون ہوگئی ہے۔ تھرپارکر اور مھٹی کے اسپتالوں میں ادویات اور دیگر سہولیات کا شدید فقدان ہے جس کے باعث عوام سخت پریشان ہیں