پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیر کے حق میں آواز بلند کررہا ہے، شہریار آفریدی
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیر کے حق میں آواز بلند کررہا ہے۔۔ پندرہ سال سے بھارت ہرفورم پر جھوٹ بولتارہا، آج ہندوستان میں ہی اس کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبا د میں یوم قرارداد حق خودارادیت کے موقع پر منعقدی سیمینار سے خطاب میں چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہتھا کہ عالمی فورم پر کشمیر کیلئے آواز اٹھائی جارہی ہے ہم نے دنیا کے بڑے ایوانوں میں بیٹھنے والوں کو جھنجھوڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے ماسٹر اسٹروک کھیلا ہوتا تو آج بھارت کے سکھ نہ کہہ رہے ہوتے کہ جناح صحیح تھے ہم غلط بھارت پندرہ سال سے ہر فورم پر جھوٹ بولتا رہا ہے۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں اپنا قبضہ مستحکم کرنا چاہتا ہے لیکن کشمیریوں نے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کررکھا ہے۔ حکومت کا کام ہے کہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے۔ ملکی یکجہتی اور سیاسی استحکام خارجہ پالیسی پر اثرانداز ہوتا ہے ۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پانچ جنوری انیس سو انچاس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کاونسل کی جانب سے کشمیر سے متعلق قراردادوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرنے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا