کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت ہے، کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آگیا۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں آج آلودہ ذرات کی مقدار201 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے، دنیا کے آلودہ شہروں میں آج بشکیک پہلے، ووہان دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق151سے200درجیتک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے۔301 سیزائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتاہے۔