کورونا کیسز کا طوفان تھم نہ سکا ، امریکہ میں 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ
نیویارک:عالی وبا کی پانچویں لہر نے تباہی مچانا شروع کر دی ،امریکا اور یورپ میں کورونا کیسز کا طوفان تھم نہ سکا،نئے اعدادو شمار کے مطابق صرف امریکہ میں ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔امریکی یونیورسٹی جانز ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ 1 ہزار 688 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔