وزیراعظم عمران خان نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا افتتاح کردیا
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا افتتاح کردیا، جس سے ڈی آئی خان، شمالی پنجاب، جنوبی کے پی اور بلوچستان میں کاروباری مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کا اسلام آباد میں افتتاح کردیا ، 293کلومیٹرطویل منصوبہ سی پیک کے مغربی روٹ کا اہم جزو ہے 11 انٹرچینجز،36 پل، 33فلائی اوورزاور119 انڈر پاس تعمیر کیے گئے ہیں ، جس سے ڈی آئی خان، شمالی پنجاب،جنوبی کےپی اور بلوچستان کاروباری مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ موٹروے سے زرعی اجناس کی بڑی منڈیوں تک ترسیل بہت آسان ہوجائے گی۔ اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہمارے دورمیں ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر تیزی سے کام ہوا، 1300کلومیٹر پر موٹروے پولیس کو تعینات کیاگیا۔